آئی سی سی نے بابر اعظم کو “بادشاہ بابر” کا خطاب دیدیا

101

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نئے خطاب سے نوازتے ہوئے کرکٹ کی دنیا کا ’بادشاہ ‘ قرار دے دیا۔

آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سر پر تاج پہنے تخت پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی ہے۔

آئی سی سی نے تصویر کے کیپشن میں بابر اعظم کو’بادشاہ بابر‘ مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بادشاہ، ٹی 20 ورلڈکپ میں بابر کی سربراہی میں پاکستان کیسا کھیل پیش کرے گا ؟

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہو گا، پاکستان اور روایتی حریف بھار ت 1 بجے میلبرن کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے۔

 

 

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }