سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر نے اپنے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیکھر دھون ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے محروم ہوجائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق سنیل گواسکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے دھون کا نام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے نظر نہیں آرہا کیونکہ وہ آئر لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں،اس لیے ان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں بھی شامل ہونا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ گائیکواداورایشان کشن نے جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں مکمل ہونے والی سیریز کے دوران ایک ایک نصف سنچری بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے،خاص طور پر کشن نے 40 سے زیادہ کی اوسط سے مجموعی طور پر 206 رنز بنا کر متاثر کیا ہے۔
سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ میرے اوپننگ کمبی نیشن میں کے ایل راہول، اگر وہ فٹ ہیں، اور روہت شرما شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا، بھارت اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میں ہوگا۔
Advertisement