ٹوڈ بوہلی چیلسی فٹ بال کلب کے نئے چئیرمین نامزد

86

رومان ابراہمووچ کے فٹ بال کلب چیلسی کی صدارت ٹوڈ بوہلی کے سپرد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطباق ٹوڈ بوہلی کو گزشتہ روز بروس بک کی جگہ چیلسی کے نئے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور کلب کی جانب سے مرینا، گرانووسکایا کی روانگی کی تصدیق کے بعد عبوری اسپورٹس ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔

گرانووسکایا ایک ہلچل کے حصے کے طور پر ڈائریکٹر کے طور پر اپنے عہدے  سے سبکدوش ہو رہی ہے۔

گرانووسکایا نے کہا کہ ان کی عہدے سے سبکدوشی نارمل ہے وہ یہ عہدہ کلب کے نئے مالک ٹوڈ بوہلی کے لئے چھوڑے جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوڈ بوہلی کے کنسورشیم نے رومان ابراہمووچ کے چیلسی فٹ بال کلب کو خریدا ہے، ٹوڈ بوہلی نے کلب کی خریداری کے بعد تمام اہم عہدوں پر اپنے منظور نظر افراد کو نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد چیلسی فٹ بال کلب کے روسی نژاد مالک کے تمام اثاثے برطانوی حکومت نے ضبط کر لئے تھے، اور چیلسی کلب کی ملکیت بھی چھین لی تھی۔

Advertisement

ٹوڈ بوہلی نے بطور چئیرمین نامزدگی کے بعد کہا کہ چیلسی ایف سی کے سرپرست کے طور پر، ہم اب کلب کے لیے اپنے طویل المدتی وژن اور منصوبے کو عملی جامہ پہنانا شروع کر رہے ہیں۔

نئے چئیرمین نے کہا کہ اس کے پرجوش، وفادار شائقین کے لیے ایک شاندار تجربہ تخلیق کرتے ہیں، اور چیلسی ایف سی کی سرشار تاریخ کے مطابق اعلیٰ اعزازات کے لیے چیلنج کرتے رہتے ہیں.

ٹوڈ بوہلی کہتے ہیں کہ ایک ساتھ کام کرتے ہوئے، شانہ بشانہ، ہم مضبوطی سے جیتنے کے لیے پرعزم ہیں، میدان کے اندر اور باہر۔ ہمارے لیے، یہ کوشش شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیلسی فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں میں گزشتہ کئی ماہ سے اپنے مستقبل کے حوالے سے تشویش پائی جاتی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }