سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

57

سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ  میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم  کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے اہم ان فارم بلے باز ٹریوس ہیڈ ہیمسٹرنگ کے مسئلے سے دوچار ہیں جس کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

ٹریوس ہیڈ  کو منگل کو کولمبو میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ جمعہ کو آخری ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ون ڈے کے بعد 29 جون سے گال میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ  میں بھی 28 سالہ کھلاڑی کی شرکت مشکوک ہے۔

آسٹریلیا کے وائٹ بال ٹیم کے کپتان ایرون فنچ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹریوس ہیڈ کی دستیابی پر بات کرنے سے گریزاں ہیں تاہم انہوں نے تصدیق کی  ہے وہ سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }