دبئی(اردوویکلی):: معروف پاکستانی تاجر وسابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس سراج قاسم تیلی دل کا دورہ پڑنے سے دبئی میں انتقال کر گئے(اناللہ واناالیہ راجعون)۔مرحوم 17 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہونے ،سراج قاسم تیلی نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس نے 1974 میں گریجویشن کی۔سراج قاسم تیلی نے عوامی خدمات اور ملکی معیشت کے فروغ میں اہم کردارادا کیا ان کی گراں قدرخدمات کے اعتراف میں سابق صدرآصف علی زرداری نے انہیں 23 مارچ 2011 کو ستارہ امتیازسے بھی نوازا۔سراج قاسم تیلی کو کراچی کی آواز تصور کیا جاتا تھا مرحوم نے ہمیشہ کراچی کے انفرااسٹرکچر میں بہتری کے لیے آوازاٹھائی اورسرتوڑ کوششیں بھی کیں۔ مرحوم سراج قاسم کے انتقال پر صدرپاکسان بزنس کونسل دبئی محمداقبال داؤد،صدرپاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصر انیس سید،ممبرابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری خان زمان سرور،چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،چوہدری نوازرشیدریحانیہ ،ریاض حسین ملک ،حاجی محمدیاسین ،سہیل خاور،چئیرمین انجینئیرزآف پاکستان ان ایمیریٹس ظہیراحمداعوان،صدرپاکستان جرنلسٹ یواے ای اشفاق احمد،ملک محمدشہنازماہل،چوہدری الطاف ،مظہراقبال چوہدری ،خواجہ عبدالوحیدپال،چوہدری محمد انور،خضرحیات باجوہ،انجینئیرقاضی عابد،ڈاکٹرہادی شاہد،نسیم اقبال سمیت دیگرممبران پاکستان بزنس کمیونٹی یواے ای نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا