چئیرمین پی بی پی سی ڈاکٹر ایس قیصر انیس کی طرف سے قرآن خوانی اور افطار ڈنر کا اہتمام
پاکستان کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی فیملیزکے ہمراہ شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی):: چئیرمین پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرسید قیصرانیس نے گزشتہ ہفتے اپنی رہائش گاہ پرقرآن خوانی وافطار ڈنر کا اہتمام کیا۔جس میں ابوظہبی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی اور کاروباری شخصیات کو اکٹھا کیا گیا۔ حاضرین نے قرآن پاک کی تلاوت میں شرکت کی جس کے بعدامت مسملہ کے اتحاد اوریواے ای اور پاکستان کی سلامتی اورخوشحالی کے لیئے دعا کی گئی بذریعہ زوم قرآن خوانی میں پاکستان، امریکہ اور برطانیہ سے بھی شرکاء نے عملی طور پر حصہ لیا۔ شام کا اختتام اجتماعی افطار کے ساتھ ہوا جس نے ماہ مبارک کے دوران اتحاد،اور یکجہتی کے جذبے کو ابھارا۔
ڈاکٹر قیصرانیس سید نے حاضرین کی موجودگی پر ان کاشکریہ اداکیااور کمیونٹی بانڈز کو مضبوط بنانے اور بامعنی مصروفیات کے ذریعے ایک دوسرے کی حمایت کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔