شیخ عبداللہ بن زاید کی جدہ میں جی سی سی مشاورتی اجلاس میں شرکت، ایرانی حملوں کی شدید مذمت

52

شیخ عبداللہ بن زاید کی جدہ میں  منعقد ہونے والے جی سی سی مشاورتی اجلاس میں شرکت۔

ایرانی حملوں کی شدید مذمت

جدہ(نیوزدیسک)::متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے 28اپریل کوسعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے 19ویں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں خطے کی تازہ صورتحال اور خلیجی و عرب ممالک میں شہریوں، تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل حملوں کے سنگین اثرات پر غور کیا گیا، جن کے باعث علاقائی استحکام، امن اور سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے ہیں۔

اجلاس میں شریک رہنماؤں نے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون و اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ متاثرہ ممالک کو اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور شہریوں و مقیم افراد کے تحفظ کے لیے مناسب ردعمل کا حق حاصل ہے۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے اس موقع پر امارات کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر خلیجی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اعلیٰ سطحی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خلیجی ممالک کی سلامتی ناقابلِ تقسیم ہے اور کسی ایک ملک کی خودمختاری کو لاحق خطرہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے خلیجی برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ان کے امن و استحکام اور قومی کامیابیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کی حمایت جاری رکھے گا۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے جی سی سی کے کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس سے قبل شیخ عبداللہ بن زاید جدہ پہنچے، جہاں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ان کا استقبال کیا۔(نیوزوتصویربشکریہ وام)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }