یو اے ای فضائی حدود میں پروازوں کی مکمل بحالی، عارضی پابندیاں ختم

54

یو اے ای فضائی حدود میں پروازوں کی مکمل بحالی، عارضی پابندیاں ختم

ابوظہبی(اردوویکلی):: جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای کی فضائی حدود میں فضائی آپریشنز مکمل طور پر معمول پر بحال کر دیے گئے ہیں اورعارضی احتیاطی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل اور سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لینے اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، جبکہ فضائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔اتھارٹی نے احتیاطی مدت کے دوران مسافروں اور ایئرلائنز کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ اس کی تکنیکی اور آپریشنل ٹیمیں کسی بھی نئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معلومات کے حصول کے لیے مستند ذرائع سے رجوع کریں(نیوزبشکریہ وام)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }