15 سال کی کوششوں کے بعد اسرائیل اور روس کا جوائنٹ فلم پروڈکشن معاہدہ

34

15 سال کی کوششوں کے بعد اسرائیل اور روس کا جوائنٹ فلم پروڈکشن معاہدہ

اسرائیل اور روس نے 15 سال کی کوششوں کے بعد گزشتہ روز جوائنٹ فلم پروڈکشن کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

اس بات کا اعلان روس کی وزارت ثقافت نے کیا ہے۔ وزیر ثقافت اولگا لیوبیمووا نے کہا کہ روس اور اسرائیل نہ صرف مشترکہ فلم پروڈکشن کریں گے بلکہ انہیں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بھی پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ پروفیشنل کمیونٹی اس دستاویز کا کتنی شدت سے انتظار کر رہی ہے اور یہ ہمارے مشترکہ کام کیلئے کتنا ضروری ہے۔

روس کے وزیر ثقافت نے اسرائیلی سفیر الیگزینڈر بن زوی کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگے کیلئے بہت سے منصوبے ہیں اور مجھے یقین ہے یہ معاہدہ ہمارے مشترکہ کام کو اگلے مرحلے پر لے جائے گا۔

ماسکو کی طرف سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں فریقین کو اپنے تجربات کے تبادلے اور سنیما کے شعبے میں جوائنٹ پروجیکٹس تخلیق کرنے کا موقع دے گا۔

بیان کے مطابق اس معاہدے سے روسی و اسرائیلی فلموں کی ڈسٹری بیوشن بڑھائی جائے گی اور دونوں ملکوں کی فلم انڈسٹری کو اضافی فنڈز میسر آئیں گے۔

روس میں تعینات اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے ذریعے روس اور اسرائیل کے ثقافتی تعلقات بڑھانے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے بہت مشترکہ فلمیں بنیں گی، پروڈیوسرز اپنے تجربات شیئر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فلمیں بہت معیاری ہوتی ہیں، روس کی عوام بھی انہیں پسند کرے گی۔

روس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس معاہدے کو حتمی مرحلے تک لانے کیلئے 15 سال سے بات چیت جاری تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }