لاہور؛ گھریلو پریشانی کے باعث شادی شدہ خاتون کی خودکشی

19

نصیر آباد کے علاقے میں 30سالہ شادی شدہ خاتون نے گھریلو پریشانی کے باعث خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق نئی آبادی بھابڑہ کے رہائشی عمران کی بیوی ہاجرہ بی بی نے گھریلو پریشانی کے باعث زہریلی گولیاں نگل لیں۔

خاتون ہاجرہ بی بی کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا، تاہم جانبر نہ ہو سکی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }