ایران میں انڈوں کے ساتھ تصاویر بنانے کا نیا ٹرینڈ، آخر ماجرا کیا ہے؟

16

عام طور پر لوگ اپنی پسندیدہ شخصیات کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے ہیں لیکن ایران میں ان دنوں انڈے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانا سوشل میڈیا ٹرینڈ بن چکا ہے۔

اس دلچسپ ٹرینڈ کے پیچھے وجہ بھی اتنی ہی حیران کن ہے، ایران میں بڑھتی مہنگائی کے باعث روزمرہ استعمال کی عام چیز انڈا بھی کئی لوگوں کیلئے مہنگی خریداری بنتا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صارفین سوشل میڈیا پر انڈوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جسے ملک میں بڑھتی قیمتوں کے خلاف ایک علامتی احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آخر انڈا اتنا خاص کیوں ہو گیا؟

رپورٹس کے مطابق تہران میں ایک انڈے کی قیمت اس وقت تقریباً 4600 سے 8000 تومان کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

صرف انڈے ہی نہیں بلکہ دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے بھی ایرانی گھرانوں کے بجٹ کو متاثر کیا ہے، جبکہ ڈالر کی بڑھتی قدر نے معاشی دباؤ میں مزید اضافہ کیا ہے۔

Inflation-stricken Iranians voice anger over soaring costs | Iran  International

مہنگائی کی شدت کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ایک مشیر نے حال ہی میں بچوں کے ڈائپر کی قیمت 8 لاکھ 60 ہزار تومان تک پہنچنے کی مثال بھی دی۔

ایسے میں سوشل میڈیا صارفین نے احتجاج کیلئے سنجیدہ نعروں کے بجائے طنز کا سہارا لیا اور انڈے کو ہی ’سلیبریٹی‘ بنا ڈالا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }