امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک

61

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گرین ووڈ کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مطابق گرین ووڈ کے میئر مارک مائرز نے ایک بیان میں کہا کہ گرین ووڈ پارک مال میں فائرنگ ہوئی، مسلح شخص کی فائرنگ سے دو خواتین ہلاک ہوگئیں، جبکہ فائرنگ کرنے والے کو ایک دوسرے ’مسلح فرد‘ نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے مسلح شخص نے مارٹ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے بیس سالہ مارٹ کی ملازمہ کرسٹل ڈائیک اور شاپنگ کے لیے آئی ہوئی چوالیس سالہ ریچل موقع پر ہلاک ہوگئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت بائیس سالہ شان بئیر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ امریکا کی گن وائکنس رپورٹ کے مطابق ملک میں سالانہ تقریباً 40 ہزار اموات آتشیں اسلحے کی وجہ سے ہوتی ہیں اور یہ حملہ امریکا میں مسلح تشدد کی لہر میں تازہ ترین واقعہ ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل شکاگو کے علاقے میں چار جولائی کو ہونے والی پریڈ کے موقع پر ایک شخص کی فائرنگ سے سات افراد ہلاک اور کم از کم تین درجن زخمی ہوگئے تھے۔

جبکہ مئی میں بھی فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے تھے، نیویارک کی ایک سپر مارکیٹ میں 10 سیاہ فام افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا اور ٹیکسس کے ایک سکول میں 19 بچے اور دو اساتذہ ہلاک ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }