ویرات کوہلی نے آشرم جانے کے عوض 5 کروڑ لینے کا الزام مسترد کردیا

19

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ پریم آنند مہاراج کے ورنداون آشرم جانے کے عوض 5 کروڑ روپے لینے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

رپورٹس کے مطابق کوہلی کے ترجمان نے کہا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما مذہبی عقیدت کی وجہ سے آشرم جاتے ہیں اور انہوں نے کبھی آشرم جانے کے لیے کسی قسم کا معاوضہ نہیں لیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دوسری جانب فلاحاری مہاراج دنیش شرما نے دعویٰ کیا تھا کہ کوہلی کو آشرم لانے کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

ویرات کوہلی کے ترجمان نے میڈیا سے بھی مطالبہ کیا کہ ایسے دعووں کو رپورٹ یا پھیلانے سے پہلے حقائق کی مکمل تصدیق کی جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }