رمیز راجہ کا بی سی سی آئی کو دو ٹوک پیغام

38

رمیز راجہ کا بی سی سی آئی کو دو ٹوک پیغام

بھارت کے پاکستان میں ہونے والے ایشیاکپ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر رمیز راجہ نے بی سی سی آئی کو اپنا دو ٹوک پیغام دے دیا ہے۔

جمعرات کی شب صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بی سی سی آئی کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی ٹیم اگر پاکستان آئے گی تو ہی ہم ورلڈ کپ کے لیے وہاں جائیں، اگر نہیں آئے تو کروالیں پھر ورلڈ کپ ہمارے بغیر‘۔

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ یا ایشین کرکٹ کونسل سے بھارت کی جانب سے پاکستان میں ایشیاکپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی لیکن جب بھی موقع ملے گا ہم یہ بات ضرور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دو ٹوک موقف ہے کہ اگر وہ آئیں گے تو ہی ہم کھیلنے جائیں گے، ہم جارحانہ انداز اپنائیں گے۔ ہم نے دنیا کے بڑے بزنس والی ٹیم کو دو بار ہرایا ہے جب کہ ہماری ٹیم پرفارمنس دکھا رہی ہے اور حال ہی میں ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے 2021 کے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا اور پھر ایشیاکپ میں بھی ہم نے انہیں دوبارہ ہرایا جب کہ ایک سال میں دومرتبہ ہم نے بلین ڈالر اکانومی کے بورڈ کو ہرایا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے کہتا تھا کہ ہم نے پاکستان کرکٹ کی معیشت کو بہتر کرنا ہے اور وہ ایک ہی صورت میں ہوگا جب ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے رواں سال اکتوبر میں کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اگلے سال پاکستان میں ہونے والے ایشیاکپ میں نہیں جائے گی جب کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل ہوجائے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }