امریکی صدر کی مشہور زمانہ کار جس کا نام دی بیسٹ ہے، یہ دنیا کی مہنگی اور محفوظ ترین گاڑی ہے۔ جو بائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر ہیں اور اسی مناسبت سے اس گاڑی کی نمبر پلیٹ پر بھی 46 لکھا گیا ہے۔
اس گاڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بم پروف ہے جس پر نہ تو میزائل حملہ اثر کرتا ہے نہ ہی اس کو کسی بم دھماکے سے اڑایا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے ٹائر فائرنگ سے نہیں پھٹ سکتے جبکہ دروازوں کی موٹائی 20 انچ ہے۔
یہ کار چھ طاقت ور سلنڈروں کے ساتھ زمین پر ایک قسم کا چلتا پھرتا جہاز بھی ہے۔ اس گاڑی کی تیاری پر کم و بیش 1.5 ملین ڈالر کے اخراجات بتائے جاتے ہیں۔ یہ گاڑی کیڈلک کمپنی کی تیار کردہ ہے جس میں سات افراد سوار ہو سکتے ہیں۔
Advertisement
اس گاڑی میں تاریکی میں دیکھنے کے لیے خصوصی کیمرے نصب ہیں۔ اِس کے علاوہ کسی بھی کیمیائی حملے سے محفوظ رکھنے والے خصوصی انتظامات بھی گاڑی میں موجود ہیں جبکہ کسی ہنگامی صورتحال میں گاڑی سے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے جا سکتے ہیں۔
امریکی صدر دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی خطے میں جائے، اُس کے خصوصی بوئنگ 747 طیارے میں یہ گاڑی بھی اُس کے ہمراہ جاتی ہے اور وہ اِس گاڑی کے علاوہ کسی دوسری گاڑی پر سفر نہیں کرتا۔