– بول نیوز

100

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے کاؤنٹی چیمپئین شپ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کاؤنٹی چیمپئین شپ میں  پرفارمر آف دی ویک کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوا جس میں 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔

نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں  انگلینڈ کے فرسٹ کلاس بولر کیتھ بارکر،ایکسس کے بلے باز ڈان لارینس، مڈل سیکس  کے بولر ٹوبی رولنڈ جونس اور قومی  ٹیم کے بلے باز اظہر علی شامل تھے۔

ووٹنگ کا آغاز ہوا  اور اظہر علی57.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ پرفارمر آف  دی ویک قرار پائے۔

یاد رہے کہ اظہر علی نے لیسٹرشائر کے خلاف 225 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }