سنیل گواسکر بھی سرفراز خان کے مرید نکلے

88

رانجی ٹرافی میں غیر معمولی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفراز خان کے سنیل گواسکر بھی مرید نکلے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے رانجی ٹرافی میں دھمال مچانے والے سرفراز خان کی خوب تعریف کی ہے۔

سرفراز خان ممبئی کی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے اس سال سب سے زیادہ رن بنائے۔

سنیل گواسکر نے گزشتہ روز ایک جریدے میں اپنے کالم میں لکھا کہ اگر سرفراز خان کو اگلی ٹسٹ سیریز کے لئے بھارتی ٹیم میں نہیں منتخب کیا جاتا ہے تو حقیقت میں حیرانی ہوگی۔

سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دروازے پرکئی ہونہار نوجوان دستک دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی ویرات کوہلی، روہت شرما، اجنکیا رہانے اور چتیشور پجارا کی عمر 30 سال سے زیادہ کی ہوگئی ہے۔ ان سبھی کھلاڑیوں کی فارم میں گزشتہ کچھ وقت کے دوران کمی آئی ہے۔

Advertisement

اپنے کالم میں انہوں نے لکھا کہ بھارتی کرکٹرز کی اگلی نسل موقع کا انتظار کر رہی ہے۔ حال ہی میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں موقع دیا گیا۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک اور بہترین بلے باز سرفراز خان اپنی طوفانی کارکردگی کے سبب سرخیوں میں ہیں۔ سابق کپتان سنیل گواسکر نے انہیں جلد ہی ہندوستانی ٹیم میں ڈیبیو کرنے کے لئے حمایت کی۔

حال ہی میں رانجی ٹرافی میں 24 سالہ سرفراز خان شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اپنی ٹیم ممبئی کے لئے بہت رنز بنائے.

سرفراز کی بہترین بلے بازی کے سبب ممبئی کی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔ رانجی ٹرافی کے اس سیزن میں انہوں نے 6 میچوں میں 122.75 کی اوسط سب سے زیادہ 982 رن بنائے۔

سرفراز خان نے اس دوران 4 سنچریز اور 2 نصف سنچریز اسکور کیں، ان کی لاجواب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں بھارت کی ٹسٹ ٹیم میں شامل کئے جانے کی بحث زوروں پر ہے۔

سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن ٹسٹ کے بعد اگر سرفراز خان کو اگلی ٹسٹ سیریز کے لئے نہیں منتخب کیا جاتا ہے تو حیرانی ہوگی۔

سنیل گواسکر نے اپنے کالم میں لکھا کہ سرفراز خان کے ذریعہ بنائے گئے زبردست رنز اور سنچریوں نے انہیں ہندوستانی ٹیم میں ایک مقام کے لئے لاکھڑا کیا ہے۔

سینل گواسکر نے لکھا کہ اجنکیا رہانے ٹیم سے باہر ہیں۔ چتیشور پجارا کو اسکور کرنے اور ٹیم میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کے لئے آخری موقع ملا ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ سرفراز خان نے یقینی طور پر سلیکشن کمیٹی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اگر ان کا نام اگلی ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم میں نہیں آتا ہے تو یہ حقیقت میں حیرانی کی بات ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }