کامن ویلتھ گیمز: افتتاحی تقریب میں انعام بٹ اور بسمہ معروف پاکستان کا پرچم تھامیں گی
لاہور: کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں پہلوان انعام بٹ اور قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف پاکستان کا پرچم تھامیں گی۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستانی ایتھلیٹس کو نامزد کردیا ہے جبکہ کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب کل منعقد ہوگی۔
افتتاحی تقریب میں پہلوان انعام بٹ اور قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف پاکستان کا پرچم تھامیں گی۔
Advertisement
واضح رہے کہ پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا رکھا ہے جبکہ وہ ورلڈ بیچ ریسلنگ کے بھی گولڈ میڈلسٹ ہیں۔
Advertisement
خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی ویلکم تقریب آج منعقد ہوگی جبکہ افتتاحی تقریب کل 28 جولائی کو برمنگھم کے الیکزینڈا اسٹیڈیم میں ہوگی۔
دوسری جانب گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی، کرکٹ، باکسنگ، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، اسکواش اور سوئمنگ کی ٹیمیں برمنگھم پہنچ گئی ہیں جبکہ پیرا ایتھلیٹ بھی برمنگھم پہنچ گئے ہیں۔
Advertisement
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالدمحمود نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے برمنگھم میں بنائے گئے چاروں ولیجزکادورہ کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزسے بھی ملاقات کی۔
Advertisement