بابر اعظم پاکستان کی جانب سے بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز بنانے والے ساتویں کپتان بن گئے۔
سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں قومی کپتان بابر اعظم 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔
بابر اعظم نے اسی میچ کی پہلی اننگز میں مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا ہے۔
بابر اعظم سے قبل پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان ایک ہزار رنز بنانے والوں میں مصباح الحق، عمران خان، انضمام الحق، جاوید میانداد، سلیم ملک اور مشتاق محمد شامل ہیں۔
Advertisement
Leading from the front @babarazam258 becomes the seventh 🇵🇰 captain to score 1️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ Test runs #SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/FPupktTYXe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2022
واضح رہے کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں شامل واحد کھلاڑی ہیں۔
Advertisement
وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
Advertisement