بھارت کے جندال گروپ کی مالک ساوتری جندال نے چین کی یانگ ہوئیان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کی امیر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں یانگ ہوئیان کو بھارت کی ساوتری جندال نے پیچھے چھوڑ دیا، جن کی دولت 11.3 بلین ڈالرز ہے۔
بلومبرگ کے مطابق یانگ ہوئیان اب ایشیا کی سب سے امیر ترین خاتون نہیں ہیں کیونکہ چین کے جائیداد کے بحران نے ملک کے ڈویلپرز بشمول ان کی کنٹری گارڈن ہولڈنگز کمپنی کو نقصان پہنچایا ہے۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں جمعہ کو یانگ کو بھارت کی ساوتری جندال نے پیچھے چھوڑ دیا، جن کے پاس اپنے گروپ جندال گروپ کی بدولت 11.3 بلین ڈالرز کی دولت ہے۔
Advertisement
یانگ ہوئیان جو دھاتوں اور بجلی کی پیداوار سمیت صنعتوں سے منسلک ہے۔ وہ ساتھی چینی ٹائیکون فین ہونگوی سے بھی نیچے چلی گئیں، جن کی دولت کیمیکل فائبر کمپنی ہینگلی پیٹرو کیمیکل کمپنی سے حاصل کی گئی ہے۔
بھارتی 72 سالہ جندال اب اپنے ملک کی سب سے امیر ترین خاتون اور تقریباً 1.4 بلین کے ساتھ ملک کی 10 ویں امیر ترین شخصیت ہیں۔
ساوتری جندال نے اپنے شوہر اور جندال گروپ کے بانی او پی جندال کی 2005 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد جندال گروپ کی چئیر وومین بنی تھیں۔
ساوتری جندال کی کمپنی بھارت میں اسٹیل کی تیسری سب سے بڑی پروڈیوسر ہے اور سیمنٹ، توانائی اور انفراسٹرکچر میں بھی کام کرتی ہے۔
حالیہ برسوں میں ساوتری جندال کی مجموعی مالیت میں بے حد اتار چڑھاؤ آیا ہے۔ اپریل 2020 میں وبائی بیماری کورونا کے آغاز میں گر کر 3.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح رواں اپریل 2022 میں 15.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی کیونکہ یوکرین پر روس کے حملے سے اجناس کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
Advertisement