بھلکڑ بلے باز نے حد کر دی، بنا پیڈز کے بیٹنگ کرنے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

79

انگلینڈ کے ایک قصبے میں ہونے والے کلب میچ کے دوران مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا ، جب ایک بھلکڑ بیٹسمین بنا پیڈز کئے بیٹنگ کرنے پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیٹسیمن مارٹن ہیوز تھے جو ساؤتھ اینڈ سوک کرکٹ کلب کی جانب سے کھیل رہے تھے، اس مضحکہ خیز واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

مارٹن ہیوز بیٹسمین کے آؤٹ ہونے پر میدان میں اترے اور خراماں خراماں کریز کی جانب بڑھے انہوں نے امپائر کی مدد سے اپنے گارڈ کو نشان زد کیا، تب تک انہیں احساس نہیں ہوا کہ وہ بنا پیڈز کے کریز پر پہنچے ہیں۔

مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر نے انہیں بتایا کہ وہ بغیر پیڈز کے کھیلنے آئے ہیں، ایک لمحے کو انہوں نے اپنے پاؤں کی طرف دیکھا اور پھر پویلین کی طرف دوڑ لگا دی.

مارٹن ہیوز کے اس بھلکڑ پن پر گراؤنڈ پر موجود تمام کھلاڑی ہنس پڑے اور امپائر بھی اپنی مسکراہٹ روکنے میں ناکام رہے۔

اگرچہ کرکٹ ایک مسابقتی اور سنجیدہ کھیل ہے، لیکن بعض اوقات میدان میں مضحکہ خیز واقعات رونما ہو سکتے ہیں، کلب کرکٹ کا یہ مزاحیہ واقعہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اس واقعہ کی ویڈیو دیٹز سو ولیج نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر شئیر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر اس مضحکہ خیز واقعہ کی ویڈیو کو 11 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں اور 12 سو سے زائد صارفین نے اس پر اپنے دلچسپ کمنٹس بھی دیئے ہیں۔

ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صارفین نے کچھ دلچسپ باتیں شیئر کیں، ایک مداح نے ٹوئٹ کیا کہ ایک ساتھی کے ایسا کرنے کی وجہ سے مجھے کم از کم ایک آرڈر اوپر کرنا پڑا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }