ایشیا کپ 2010: شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کیوں لڑ پڑے تھے؟

58

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے موجودہ  کھلاڑیوں میں میدان اور میدان سے باہر بھی دوستی کے چرچے  زبان زد عام ہیں۔

اسی طرح گزشتہ کھلاڑیوں میں بھی دوستی عام بات تھی تاہم کبھی میدان میں اور کبھی میدان  سے باہر بھی نوک جھونک ہوجایا کرتی تھی۔

ایسا ہی واقعہ 2010 کے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پیش آیا جب دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر اور ہربھجن  سنگھ کے درمیان میدان میں تلخ  کلامی ہوئی۔

معاملہ کچھ یوں شروع ہوا کہ بھارت 268 رنز کے تعاقب میں 219 رنز پر ہی چھ وکٹوں سے محروم ہو چکا تھا اور اسے آخری پانچ اوورز میں جیت کے لیے 49 رنز درکار تھے۔

Advertisement

سریش رائنا نے ٹیم کو سنبھالا اور ٹیم کو آہستہ آہستہ منزل مقصود کی جانب پہنچانے لگے۔ آخری دو اوورز میں جب 16 رنز درکار تھے  تو رائنا نے شعیب اختر کو چھکا جڑدیا جس کا غصہ شعیب اختر نے کریز پر موجود نسبتاً کمزور بلے باز ہربھجن سنگھ پر اتارا۔

تاہم آخری اوور میں جب جیت کے لیے 7 رنز  درکار تھے تو ایسے میں ہربھجن نے پانچویں گیند پر چھکا لگایا جس کے بعد وہ اپنا بدلا پورا کرنے کے لیے میدان میں شعیب اختر کو ڈھونڈتے رہے ۔

خیال رہے کہ کھلاڑیوں کی میدان میں لڑائی ان کی ذاتی زندگی پہ اثر انداز نہیں ہوتی، اور اکثر کھلاڑی میدان سے باہر اچھے دوست ہوتے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }