محمد نبی نے پاکستان کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

107

محمد نبی نے پاکستان کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

افغانستان کے کپتان محمد نبی نے پاکستان کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے، محمد نبی 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے اٖفغان کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف میچ میں حاصل کیا ہے جب کہ ان سے قبل یہ اعزاز 15 کھلاڑی بھی حاصل کرچکے ہیں جن میں 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور محمد حفیظ نے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، شعیب ملک نے اپنے کیریئر میں 124 اور محمد حفیظ نے 119 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جب کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میں سامنے آچکی ہیں جس میں دونوں میچز پاکستان کے نام رہے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }