مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مزید 2 نوجوان شہید

32

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کولگام کے علاقے تربجی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی قابض فوج نے پُرتشدد کارروائیوں میں اس ماہ میں  32 کشمیری نوجوان کو شہید کیا جبکہ 92 افراد قابض بھارتی فوجی کی حراست میں ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }