انگلینڈ ٹیم آج 17 سال بعد پاکستانی سرزمین پر میچ کھیلے گی

57

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر  آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم  پہلے مرحلے میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ابتدائی  4 میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ آخری 3 میچز قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں انگلینڈ ٹیم رواں برس کے آخر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

واضح رہے کہ میچز کے لیے  جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرکے  مجموعی طور پر 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حسن اسکوائر بجانب اسٹیڈیم برج کو ٹریفک کی آمدورفت  کے لیے بند کردیا گیا ہے۔متبادل راستے پر ٹریفک کو حسن اسکوائر سے یوٹرن کرکے یونیورسٹی روڈ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }