ٹینس کے معروف کھلاڑی اینڈی مرے نے کہا ہے کہ میں راجر فیڈرر کی طرح شاندار رخصتی کا مستحق نہیں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق راجر فیڈرر نے گزشتہ جمعہ کو عظیم حریف اور عظیم دوست رافیل نڈال کے ساتھ مردوں کے ڈبلز میچ میں اپنا آخری کھیل کھیلا۔
اینڈی مرے نے کہا کہ وہ ابھی ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن وہ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلم فاتح راجر فیڈرر کی طرح اپنا کیریئر ختم نہیں کریں گے۔
برطانیہ کے اینڈی مرے کا خیال ہے کہ اس ہفتے لیور کپ میں راجر فیڈرر کے بین الاقوامی کھیل کے کیریئر کے اختتام کا خیر مقدم کرنے والے جذباتی مناظر “سپر اسپیشل” تھے۔
ایک اسپورٹس چینل نے اینڈی مرے کے حوالے سے کہا کہ میں یقینی طور پر ٹینس کورٹ سے الوداع کئے جانے کا مستحق نہیں ہوں، 20 گرینڈ سلم کے فاتح فیڈرر کے لیے یہ الوداع انتہائی خاص ہے۔
Advertisement
اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ راجر اس خصوصی رات کا مستحق تھا اور یہ بہت خاص تھا کہ وہاں موجود تمام لوگ ٹینس کورٹ میں موجود راجر فیڈرر کی طرف اشارہ کر کے اسے خراج تحسین پیش کر رہے تھے۔
فیڈرر نے گزشتہ جمعہ کو عظیم حریف اور عظیم دوست رافیل نڈال کے ساتھ مردوں کے ڈبلز میچ میں اپنا آخری کھیل کھیلا۔
راجر فیڈرر نے ٹویٹر کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا انہوں نے اپنے شاندار کیرئیر میں 103 اے ٹی پی سنگلز ٹائٹل اور مجموعی طور پر 1,251 میچ جیتے ہیں۔
راجر فیڈرر نے 20 گرینڈ سلم ٹائٹل بھی جیتے ہیں، جن میں ریکارڈ بنانے والے آٹھ ومبلڈن مینز سنگلز ٹائٹل بھی شامل ہیں۔
فیڈرر اپنے شاندار کیریئر کے دوران 310 ہفتوں تک اے ٹی پی رینکنگ میں سرفہرست رہے۔
اینڈی مرے نے مزید کہا کہ میں اب بھی مسابقتی ٹینس کھیل رہا ہوں اور خود کو جسمانی طور پر فٹ محسوس کر رہا ہوں۔
Advertisement