فخر زمان کا کمزور دل افراد کو میچ نہ دیکھنے کا مشورہ

158

فخر زمان کا کمزور دل افراد کو میچ نہ دیکھنے کا مشورہ

فخر زمان نے کمزور دل افراد کو پاکستان کے میچز نہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹر فخرزمان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے کمزور دل افراد کو پاکستان کے میچز نہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’حارث رؤف تم یونہی گرجتے رہو، آپ نے بہت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ ایک حیرت انگیز کھیل ہے، ہمارا میچ کمزور دل ہر گز نہ دیکھیں‘۔

علاوہ ازیں فخرزمان نے عمدہ کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور آصف علی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب چکنا چور، پاکستان کی فتح

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ کھیلا گیا جس میں حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ کے باعث پاکستان نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

میچ میں جیت کے بعد سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے جب کہ اب بھی مزید تین میچز ہونے باقی ہیں جو بدھ سے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }