ایک، دو نہیں عید پر پوری 9 چھٹیاں دینے کا اعلان، سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

75

اس عید پر دو یا تین نہیں بلکہ پوری 9 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری و غیر سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

لیکن اس سے پہلے کہ آپ کوئی پلان بنائیں جان لیں کہ یہ اعلان یو اے ای میں کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی چار ریاستوں میں سرکاری شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے عید الفطر کی 9 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری شعبوں میں آئندہ ہفتے سے عیدالفطر کی 9 تعطیلات کا آغاز ہوگا، جن کا اطلاق ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں ہوگا۔

مذکورہ ریاستوں میں عید کی چھٹیوں کا سلسلہ 30 اپریل سے شروع  ہوگا جو 8 مئی تک برقرار رہے گا جبکہ سرکاری دفاتر 9 مئی سے دوبارہ کھلیں گے۔

سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں برس عید الفطر دو مئی کو ہوگئی جب کہ چھٹیوں کا آغاز 29 رمضان سے ہوگا، تاہم چاند نکلنے کے امکانات 30 رمضان کو ہے۔

ماہرین فلکیات کی پیش گوئی کے اعتبار سے اگر چاند 30 تاریخ کو نکلا تو دیگر اماراتی شہری عید الفطر پر پانچ روز کی تعطیلات سے لطف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ان تعطیلات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }