ابوظہبی میں شیخ زایدبن سلطان روڈپر گاڑیوں کی رفتار کی نئی حد مقرر۔

ابوظہبی پولیس نے القرم شارع پر گاڑیوں کی حد رفتار 100 کلومیٹر مقرر کردی

71
ابوظہبی(اردوویکلی):: ابوظہبی میں شیخ زاید بن سلطان روڈپر گاڑیوں کے لیئے  نئی حد رفتار مقرر کردی گئی۔سرکاری میڈیاکے مطابق  ابوظہبی پولیس کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ 26ستمبربروز سوموار سے ابوظہبی کی ایک اہم شاہراہ پررفتار نئی حد نافذ کی جائے گی۔جس کے تحت شیخ زاید بن سلطان روڈ (القرم سٹریٹ ) پر شیخ زاید پل سے قصر البحر انٹرسیکشن پر گاڑیوں کی حد رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی ۔ اس کا اطلاق اس سڑک پر دونوں اطراف کی ٹریفک پر ہوگا –ابوظہبی پولیس کی جنرل کمانڈ نے جائینٹ ٹریفک سیفٹی کمیٹی کے تعاون سے القرم سٹریٹ پر گاڑیوں کی رفتار میں کمی کا یہ اعلان وہاں ٹریفک کی حفاظت کیلئے کیا ہے
ابوظہبی پولیس نے گاڑی سواروں کو اس نئی حد رفتار کی پیروی کرنے اور محتاط ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ حد رفتار کی پیروی مثبت اثرات کے ساتھ ٹریفک کی عمومی صورتحال اور حادثات سے بچاؤ میں بھی معاون ہوتی ہے اور رش کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ آسان بناتی ہے

۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }