میدان سے باہر میچ دیکھنا مشکل ہوتا ہے، میرا دل رک سا گیا تھا، شاداب خان
گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں کافی اتار چڑھاؤ آئے جب کہ اس میچ میں شکست انگلینڈ کی سیریز میں برتری کا سبب بن سکتی تھی۔
تاہم حارث رؤف کے 19 ویں اوور نے کھیل کا رخ موڑ دیا، انہوں نے دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ آخری اوور میں ریس ٹوپلے رن آؤٹ ہوگئے۔
اسی کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز 2-2 سے برابر کردی تاہم مزید 3 میچز ہونے ابھی باقی ہیں جو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
سنسنی خیز مقابلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ میدان سے باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا، میدان میں رہ کر کھیلنے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔
شاداب خان جو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں آرام کررہے ہیں اور انہوں نے کوئی بھی میچ نہیں کھیلا ہے لیکن وہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب چکنا چور، پاکستان کی فتح
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا دل رک سا گیا تھا، واقعی کیا میچ تھا‘ جب کہ انہوں نے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر آصف علی، محمد حسنین، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف کی بھی تعریف کی۔
Bahir bhet ker dekhna zyada mushkil hai. Mera dil band ho jana tha. Kya kamal match tha. @AasifAli45 ke chakkay, @MHasnainPak ka new ball spell, @IftiAhmed221 bhai ki offspin, @mnawaz94 ka jigra, @Wasim_Jnr ka spirit aur @HarisRauf14 love u ho gaya. Team effort. #PakistanZindabad pic.twitter.com/lrVhqodYxo
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 25, 2022
Advertisement
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان بقیہ تین ٹوئنٹی میچز بدھ سے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
Advertisement