قومی کھلاڑیوں کی فینز سے ملاقات، آٹو گراف دیے اور سیلفیز بنوائیں

47

قومی  کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں فینز  سے ملاقات کی، انہیں آٹو گراف دیے اور ان کے ساتھ سیلفیز  بنوائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل کے  احاطے میں موجود فینز کے ساتھ گھل مل گئے ہیں۔

کپتان بابر اعظم، شان مسعود، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور آصف علی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے فینز کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کے باقی تین میچز کے لیے لاہور پہنچ گئی ہیں ۔ ساتھ میچز کی سیریز ابھی 2-2 سے برابر ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }