
سمندری طوفان کوئینو کے باعث تائیوان میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تائیوان میں 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں اسکول اور دفاتر بھی بند ہیں۔
تائیوان کی موسمیاتی ایجنسی کے ماہرِ موسمیات وو وان ہوا نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل یعنی جمعرات کی صبح طوفان کے تین کیٹگری کی شدت سے تائیوان کے ساحل سے ٹکرائے جانے کا امکان ہے اور طوفان کے ٹکرانے کی وجہ سے تائیوان میں جمعرات اور جمعے کو شدید بارشیں ہوں گی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ طوفان کے ٹکرانے پر جنوبی تائیوان کے ساحلوں کے ارد گرد سمندر کی 7 میٹر یا 23 فٹ سے زیادہ بلند لہریں متوقع ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تائیوان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کوئینو چین کے علاقوں کا رخ کرے گا۔