طارق جاویدقریشی کاحاجی ناصرللہ اور چوہدری اشرف کے اعزازمیں گرینڈعشائیہ

سینیئرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای عبدالمجید مغل کی خصوصی شرکت

297
طارق جاویدقریشی کی جانب سے ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب حاجی ناصرللۃ اورچوہدری محمداشرف لاہوری کے اعزازمیں گرینڈ عشائیہ
سینیئرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای عبدالمجیدمغل سمیت ؐسلم لیگ (ن)یواے ای کے عہدیداران کی بڑی تعدادمیں شرکت
نائب صدرچوہدری ظفراقبال مرحوم کے لیئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت
متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سے پی ایم ایل (ن) کے منتخب عہدیداران کی بڑی تعدادمیں شرکت
تقریب میں آمد پرمہمان خصوصی حاجی ناصرمحمودللۃ اورچوہدری محمداشرف لاہوری اور سینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای عبدالمجیدمغل اوردیگرمہمانوں کوپھول پیش کئیے گئے
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات طارق جاوید قریشی صدرگرینڈاوورسیز کلب ابوظہبی ،مینجنگ ڈائریکٹررائٹ وے جنرل ٹرانسپورٹ والنعیمہ  جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی ودیرینہ کارکن پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب(پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ جہلم 3حاجی ناصرمحمودللہۃاور کینیڈا میں مقیم ممتازسماجی وکاروباری شخصیت چوہدری محمداشرف لاہوری کے اعزازمیں رائل گجرات ریسٹورنٹ ابوظہبی میں ایک پرتکلف گرینڈعشائیہ کااہتمام کیاجس میں سینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای عبدالمجیدمغل کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای کے منتخب عہدیداران جس میں ،العین سے راجہ خالدمحمود نائب صدریواے ای،راجہ جمیل احمدبنگیال نائب صدریواے ای نائب صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی قاضی نثاراحمد،رانامحمدیوسف العین ،طارق محمودراجا،چوہدری نویداحمد،محمدشمشیر،حاجی سفیراحمد،قاضی شفیق،محمداکرم بھٹی،محمدنوازچغتائی،چوہدری محمداصغر،فرحان احمد،تنویرقریشی ،سمیت متعدد سماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔میزبان طارق جاویدقریشی نے پی ایم ایل (ن)قاضی نثاراحمد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معززمہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا اورعشائیہ میں شرکت پر تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔مہمانوں کی تواضع  من واقسام کےلذیذکھانوں سے کی گئی

گرینڈعشائیہ تقریب کے آغاز اور وسط میں جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ن)متحدہ عرب امارات چوہدری ظفراقبال مرحوم جوگزشتہ ہفتے قضائے الہی سے پاکستان میں جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے انکی بخشش کے لیئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی اور انکے ؒلواحقین کے لیئے صبرجمیل کی بھی دعاکی گئی۔ اور مرحوم کی پارٹی کے لیئے اور انسانیت کی خدمت کے حوالے سے خدمات پر انہیں خوبصورت الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیااس موقع پرمحمدجمیل بنگیال،راجہ خالد محمود،حاجی سفیراحمد،طارق جاویدقریشی،چوہدری نویداورسینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای عبدالمجیدمغل نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ظفراقبال مرحوم ایک سادہ لوح ،اورکمیونٹی کی خدمت کرنے والے انسان تھے انہوں نے پارٹی اور قائدین کے ساتھ ہمیشہ وفاداری نبھائی،،مرحوم کی وفات سے بہت بڑاخلاپیداہوگیاہے کیونکہ مرحوم چوہدری ظفراقبال نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی کمیونٹی میں ایک ممتازمقام رکھتے تھے انہوں نے ساری زندگی ،انسانیت کی خدمت کواپنامشن بنایا،وہ ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے اللہ تعالی مرحوم کی آخرت کی منزلیں آسان فرماکرانہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے آمین ثم آمین ۔محمدجمیل بنگیال نے نہائت احسن اندازمیں نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }