بھارت کا سب سے بڑا فوجی عہدہ ریٹائرڈ جنرل کے حوالے

54

بھارت نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان کو ملک کا سب سے بڑا فوجی عہدہ ’چیف آف ڈیفنس اسٹاف‘ پر تعینات کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے مطابق وہ تینوں افواج کے سربراہ ہونے کے ساتھ بھارتی حکومت کے فوجی معاملات سے وابستہ محکمہ کے سکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔

 سابق سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہونے کے نو مہینے بعد سے بھارت کا یہ سب سے بڑا فوجی عہدہ خالی تھا، جس کی ذمہ داری اب ریٹائرڈ جنرل انل چوہان کو سونپی گئی ہے۔

بھارتی وزارت دفاع نے ان کی تقرری کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان نے تقریبا 40 سالوں سے زیادہ کے اپنے فوجی کیرئیر میں کئی کمانڈ سنبھالے ہیں اور انہیں جموں و کشمیر اور شمال مشرقی بھارت میں دہشت گرد مخالف مہموں کا وسیع تجربہ ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 مئی 1961 کو پیدا ہوئے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان کو 1981 میں بھارتی فوج کی 11 گورکھا رائفلز میں کمیشن ملی تھی، وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڈک واسلا اور انڈین ملیٹری اکیڈمی دہرادون کے سابق طالب علم ہیں ۔

Advertisement

میجر جنرل کے رینک میں انہوں نے شمالی کمان میں اہم بارہ مولا سیکٹر میں ایک انفینٹری (توپ خانہ) ڈویزن کی کمان سنبھالی تھی، اس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر انہوں نے شمال مشرقی ہندوستان میں ایک کور کی کمان سنبھالی۔

لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان ستمبر 2019 سے مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف بنے اور مئی 2021 میں فوج سے ریٹائر ہونے تک یہ عہدہ سنبھالا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }