قابض اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں چار فلسطینی شہید جبکہ 44 سے زائد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے نام نہاد جعلی آپریشن کی آڑ میں پناہ گزین کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی تو اس دوران فلسطینیوں نے مزاحمت کی اور قابض فوجیوں پر پتھر برسائے۔
شہید ہونے والوں میں احمد علونہ (26 سال)، عابد حازم (27 سال)، محمد الوانہ (30 سال) اور محمد ابو ناصح شامل ہیں۔
Advertisement