پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے لیے آئس لینڈ بھی تیار

79

آئس لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ سیریز نہیں ہوپا رہی ہے، دونوں ٹیمیں صرف ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہی آمنے سامنے ہوپا رہی ہیں۔

 حال ہی میں ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہوا تھا، اس دوران دونوں ممالک کے تماشائی اس مقابلہ کو دیکھنے کیلئے میدان تک پہنچے تھے، جو تماشائی میدان تک نہیں پہنچ پائے انہوں نے اپنے گھر پر ہی ٹی وی کے سامنے ان مقابلوں کا لطف اٹھایا ۔

پاک بھارت میچ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے، بورڈ نے دونوں ٹیموں کے درمیان دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کی رسمی پیشکش کی ہے۔

لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ایسا کوئی امکان نہیں نظر آرہا ہے۔

Advertisement

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی اس پیش کش کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائی کا دور شروع ہوگیا ہے، دونوں ممالک کے فینس پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement

کچھ پرستاروں نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارت کے میچ کا ذکر بھی کیا ہے، اس درمیان آئس لینڈ کرکٹ کا ایک مزیدار ٹویٹ سامنے آیا ہے۔

آئس لینڈ کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی پیش کش پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے سنا ہے کہ ای سی بی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کی پیش کش کی ہے۔

آئس لینڈ کرکٹ بورڈ نے لکھا کہ ہم آفیشیل طور پر آئی سی سی اعلان کرتے ہیں کہ ہم بھی ایسا کرنے کی پیش کش کررہے ہیں اور جون اور جولائی میں تقریبا 24 گھنٹے ڈے لائٹ خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔

آئس لینڈ کرکٹ بورڈ نے ساتھ ہی لکھا کہ اسنائپر سیکیورٹی کے ساتھ میچوں کو کوور کرنے والے بہتر ٹویٹ بھی فراہم کرسکتے ہیں.

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }