جبل علی پورٹ کی آپریشنل صلاحیت ، خودکار ٹرمینل گاڑیوں سے بڑھانے کا فیصلہ

115

دبئی ، 9 جون ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں نمایاں تجارتی ادارے ڈی پی ورلڈ اور خودکار گاڑیوں ، روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے ماہر ادارے ڈی جی ورلڈ نے ایک کنٹریکٹ معاہدہ کرلیا جس کے تحت وہ جبل علی پورٹ کو خودکار انٹرنل ٹرمینل گاڑیوں ، اے آئی ٹی ویز کے فلیٹ سے لیس کریں گے ، اس عمل میں تمام موجود آپریشن پراسیس اور انفراسٹرکچر کو نئی سہولیات سے مربوط و منسلک بھی کیا جانا شامل ہے – اس معاہدے کے مطابق ڈی جی ورلڈ موجودہ آئی ٹی وی فلیٹ کو اپنی خودکار ٹیکنالوجی سے مربوط کرے گا جو کہ کئی مراحل میں انجام دیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں ٹرمینل کی مجموعی استعداد و صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے موجودہ زیر استعمال فلیٹ کا حجم بھی بتدریج کم کیا جائے گا – ڈی پی ورلڈ ، یو اے ای ریجن کے ایم ڈی اور سی ای او محمد المعلم کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ روبوٹکس ، خودکار مشینوں ، انٹرنیٹ آف تھنگز ، بگ ڈیٹا ، ورچوئل رئیلیٹی جیسی فرنٹ لائن ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے تاکہ صلاحیت پائیدار رہے ، ڈیجیٹیل ٹیکنالوجی ڈی پی ورلڈ کیلئے سمارٹ تجارت کا اہم ذریعہ بنی رہے گی اور یہ پیشرفت سب کیلئے ایک اچھے مستقبل کا باعث ہوگی – اس نئی ٹیکنالوجی کے سابقہ تجربات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ موجودہ کنٹینر ٹرمینلز کو کم خرچ میں خودکار بنانے کی صلاحیت کی حامل ہے جس میں مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر سلوشنز کا استعمال کیا جائے گا – ڈی جی ورلڈ کے بانی و سی ای او بلال الزوبعی کا کہنا ہے کہ دبئی اور ڈی پی ورلڈ کی ویژنری قیادت کے تصور کے مطابق یہ بندرگارہ نہ صرف یہاں کی بلکہ دنیا کی جدید ترین پورٹ ہے ، بہترین دماغی صلاحیت کیلئے بھاری سرمایہ کاری کی جارہی ہے ، ذرائع اور وسائل کو ایسی تیکنیک کی بنیاد پر فروغ دیا جارہا ہے جو کہ آپریشنل تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ اعلی ترین عالمی معیار کے ہوں اور اس نئے شراکت عمل سے اس جانب اب مزید پیشرفت کی جارہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }