امام کعبہ کا سوشل میڈٰیا پر پابندی کے قوانین کے نفاذ پر زور
امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے سوشل میڈیا پر پابندی کے قوانین کے نفاذ پر زور دیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا جمعے کے خطبے کے دوران کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر مشہور شخصیات اپنی سستی شہرت کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کررہے ہیں۔
Sheikh Sudais: “O Celebrities: Fear Allah for your sake and for the sake of your followers. Invest in fame by calling for the true religion, serving the nation, for its development and security, being keys to goodness,..
pic.twitter.com/QTamngfyLl— Haramain Sharifain (@hsharifain) November 4, 2022
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ’اللہ سے ڈرو اور لغو باتوں سے بچو، اپنے بچوں کی اچھی تربیت کے لیے ضرروی ہے کہ انہیں سوشل میڈیا سے دور رکھا جائے‘۔
Advertisement
انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ’لوگوں کو سچے مذہب کی دعوت دو، قوم کی خدمت کرو اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے نیکی کو فروغ دو‘۔
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات اپنی نجی زندگی کو شیئر کرتے ہیں جس سے لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہوتا ہے اور نفرت جیسے کئی مسائل جنم لیتے ہیں۔
انہوں نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی کے قوانین کا نفاذ کریں اور اسے ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کریں۔
Advertisement