موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کا عمل معطل ہونے کا ذمہ دار امریکہ قرار

92

موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کا عمل معطل ہونے کا ذمہ دار امریکہ قرار

موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کا عمل معطل ہونے کا ذمہ دار امریکہ قرار

چین نے موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کا عمل معطل ہونے کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’چین اور امریکہ نے موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر اس سے قبل خوشگوار تعلقات وضع کرلیے تھے‘۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پیرس معاہدے کو انجام تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کیا تاہم اس کو دو طرفہ تعلقات سے الگ نہیں کیا جاسکتا‘۔

انہوں نے کہا کہ نیسنی پلوسی کے دورہ تائیوان سے چین کی خود مختاری کو شدید زک پہنچی ہے اور ہمارے پاس مذاکرات روکنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا‘۔

چینی وزارت خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکہ کو اس صورت حال کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، چین نے دوسرے ممالک سے بات چیت کا سلسلہ بند نہیں کیا ہے اور ان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کا حصہ بنیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری خواہش ہے کہ سی او پی 27 کامیاب ہو جس کے لیے ہم دیگر تمام پارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تعاون بھی کریں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان اب وہ تعاون موجود نہیں اور نہ ہی دوبارہ شروع ہونے کا کوئی امکان دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ 200 کے قریب ممالک کے رہنما مصر کے شہر شرم الشیخ میں اکھٹا ہونے والے ہیں جس میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت ہوگی تاہم دو بڑے ممالک میں تناؤ کی وجہ سے ’سی او پی 27‘ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔

خیال رہے کہ 2015 میں پیرس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں چین اور امریکہ نے بھی دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے کے بعد امید پیدا ہوئی تھی کہ اس اہم موضوع پر بات آگے بڑھے گی لیکن امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چین نے اس پر بات چیت بند کردی تھی۔

یاد رہے کہ تائیوان چین کا پڑوسی ملک ہے جس پر چین اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے جب کہ تائیوان خود کو ایک خود مختار ملک قرار دیتا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }