شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ایک کراس بارڈر محبت کی کہانی ہے جو وقت کی آزمائش پر کھڑی رہی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان آنے والے متعدد مسائل کے باوجود،یہ جوڑا ہمشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
ثانیہ مرزا عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ہیں اور شعیب ملک پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا ایک بڑا نام ہیں۔ وہ ایک بیٹے اذہان مرزا ملک کے والدین ہیں۔
انٹرنیٹ پر اس جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کی شادی 2010 میں ایک انتہائی متنازعہ منظر نامے میں ہوئی جس میں ایک اور خاتون نے شعیب ملک پر پہلی شادی کرنے کا الزام لگایا تھا لیکن جوڑے پھر بھی مضبوطی سے ساتھ کھڑے تھے۔
Advertisement
سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ مبینہ طور پر الگ ہو گئے ہیں۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے حال ہی میں بیٹے اذہان کی سالگرہ ایک ساتھ منائی اور ثانیہ نے پارٹی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کیں لیکن شعیب نے کی۔
سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کسی ایسے شو کے دوران دھوکہ دیا جس کی وہ شوٹنگ کر رہے تھے لیکن دونوں میں سے کسی نے کچھ نہیں کہا۔
ثانیہ مرزا اپنے سوشل میڈیا پر مشکل وقت کے بارے میں پوسٹس شیئر کرتی رہی ہیں۔
Advertisement
انہوں نے بیٹے اذہان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ اس کے بیٹے کے ساتھ لمحات اسے مشکل ترین وقت سے گزرنے میں مدد کرتے ہیں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن صارفین افواہوں پر رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
Advertisement