ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا اگر مگر کی شکار
نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جب کہ آسٹریلیا اب بھی اگر مگر کی شکار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا کا مقابلہ افغانستان سے ہوا جس میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے افغانستان کو شکست دی۔
تاہم یہ میچ جیتنے کے باجود بھی آسٹریلیا کی سیمی فائنل تک رسائی اگر مگر کی شکار ہے کیونکہ انہیں یہ میچ اچھے مارجن سے جیتنا تھا جس میں وہ ناکام رہے۔
اب صورت حال یہ ہے کہ اگر اگلا میچ انگلینڈ سری لنکا سے جیت گیا تو پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود بھی وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
Advertisement
میزبان ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضرروی ہے کہ سری لنکا اس میچ میں انگلیڈ کو شکست دے تب ہی آسٹریلیا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرپائے گی ورنہ ان کا سفر یہی ختم ہوگا۔
واضح رہے کہ گروپ ون سے نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جب کہ افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی میں سفر ختم ہوگیا ہے۔
دوسری جانب گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ کل ہوگا جس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے کوالیفائی کرنے کے چانسز زیادہ ہیں جب کہ پاکستان ٹیم اگر مگر کی صورت حال کا شکار ہے۔
Advertisement