پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کو ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انہیں ’کالو‘ کب اور کہاں کہا سابق کپتان نے سب بتادیا ہے۔
شعیب ملک جب سے ہم نے انہیں شروع میں کھیلتے دیکھا تھا تب سے ان کی شکل و صورت میں کافی تبدیلی آئی ہے، اگرچہ اس کا کچھ کریڈٹ شاید ثانیہ مرزا کو جاتا ہے جنہوں نے انہیں اپنی شکل کا زیادہ خیال رکھنے پر مجبور کیا۔
شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی کے ساتھ اب کئی پرانے کلپس سامنے آرہے ہیں۔
شعیب ملک کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار جب وہ میچ کھیل کر واپس آئے تو ثانیہ مرزا نے انہیں کالو کہا۔
Advertisement
شعیب ملک نے کہا کہ آپ بیوی کو سالگرہ کی مبارکباد دیں یا نا دیں لیکن اگر آپ کا رنگ کالا ہے یا سر پر بال نہیں ہیں تو یہ بیوی کو بلکل پسند نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن دونوں میں سے کسی نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی۔
Advertisement