کیون پیٹرسن نے فائنل کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی
سابق انگلش بیٹر کیون پیٹرسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی ہے۔
انگلینڈ کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن کا خیال ہے کہ جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان انگلینڈ سے خوفزہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ بدھ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے شاندار بلے بازی اور بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
دریں اثنا، انگلینڈ نے جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کی تباہ کن بیٹنگ کی بدولت دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی۔
اپنی ٹیم کی شاندار فتح کے بعد کیون پیٹرسن نے انگلینڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان خوفزہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’ایک شاندار بھارتی ٹیم کے خلاف ایک شاندار سیمی فائنل پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان خوفزدہ ہوگا‘۔
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: ’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل ، بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ‘
اس دوران انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر روی بوپارہ نے بھی کیون پیٹرسن کی بات سے اتفاق کیا، انہوں نے کہا کہ ’انگلینڈ کی ٹیم لاجواب ہے اور وہ بین الاقوامی کرکٹ سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی باہر نکل کر شاٹس کھیلتے ہیں‘۔
Advertisement