متحدہ عرب امارات اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشق انسداد دہشت گردی ’جلمود 3‘ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور بحرین کی مشترکہ مشق برائے انسداد دہشت گردی ’جلمود 3‘ کے اختتام پر ابوظبی میں منامہ کے سفیر شیخ خالد بن عبداللہ بن علی الخلیفہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جلمود 3 نے علاقائی سلامتی اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ایک بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بی ڈی ایف رائل گارڈ اور یو اے ای کے صدارتی گارڈ کی مشترکہ مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے جذبہ اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق اس فوجی مشق میں خلیجی ریاستوں کے دونوں رہنماؤں شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے شرکت کی۔
Advertisement
مشق پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل اور علاقائی استحکام کے تحفظ میں سلامتی اور استحکام کے کردار کی اہمیت کی تصدیق کی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیجی رہنماؤں نے اس سے قبل اپنے ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے بات چیت کی۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان جو بحرین کا دورہ کر رہے تھے، نے مضبوط، ممتاز تعلقات اور مختلف شعبوں میں انھیں مضبوط اور ترقی دینے کی خواہش پر زور دیا۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو 2022 کا بھی دورہ کیا جو صخر ایئربیس پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو ائیر شو میں جدید نظام، ٹیکنالوجی اور حل کے حوالے سے بحرین کے سول اور ملٹری ایوی ایشن کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
Advertisement