جاپان میں زمین لرز اٹھی، 6.1 شدت کا زلزلہ
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے، زلزلے کے فوری بعد ٹوکیو میٹرو ٹرین کو بھی فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
زلزلہ کا مرکز وسطی مائی پریفیکچر کے قریب تھا جس کی گہرائی 350 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کے باعث فوکوشیما کے جوہری پلانٹس میں میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔
Advertisement