آسٹریا کی سابق وزیر خارجہ روس میں تھنک ٹینک کی سربراہی کریں گی

25

آسٹریا کی سابق وزیر خارجہ روس میں تھنک ٹینک کی سربراہی کریں گی

یورپی ملک آسٹریا کی سابق وزیر کیرن نائیسل نے روس منتقل ہو کر تھنک ٹینک کی سربراہی کا فیصلہ کیا ہے۔

کیرن نائیسل 2018 میں اس وقت مقبول ہوئی تھیں جب انہوں نے اپنی شادی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ رقص کیا تھا۔

وہ شام سے روس کے فوجی طیارے میں سوار ہو کر روس پہنچی ہیں۔ اب وہ سینٹ پیٹرزبرگ منتقل ہوگئی ہیں جہاں ‘جیوپولیٹیکل آبزرویٹری فار رشیاز کی ایشوز’ (جی او آر کے آئی) نامی تھنک ٹینک کی سربراہی کریں گی۔

یہ تھنک ٹینک روس کی سرکاری سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی نے رواں برس قائم کیا تھا جس کے ذریعے روس کی خارجہ پالیسی کو فروغ دیا جائے گا۔

2018 میں سابق آسٹرین وزیر خارجہ نے ولادیمیر پیوٹن کو اپنی شادی میں مدعو کیا تھا۔ 58 سالہ کیرن نائیسل نے اسی سال حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ستمبر 2020 میں وہ فرانس چلی گئی تھیں اور روس کے اخبار ‘رشیا ٹوڈے’ کیلئے کالم نگاری کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }