امریکا اور اسرائیل کی بحیرہ احمر میں مشترکا فوجی مشقیں جاری

202

امریکا اور اسرائیل نے بحیرہ احمر میں مشترکا فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ کے اعلان کے مطابق بحیرہ احمر میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان مشترکا بحری مشقیں جاری ہیں جو گزشتہ روز شروع ہوئی تھیں۔

امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کی بحری افواج کی چار روزہ مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ ان مشقوں میں امریکا کا پانچواں بحری بیڑا حصہ لے رہا ہے۔

امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ان فوجی مشقوں میں مشن کی منصوبہ بندی، سمندری رکاوٹوں اور سمندر میں دیگر مشقوں پر توجہ مرکوز رہے گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }