پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہو گئی جہاں وہ ایف آئی ایچ نیشن کپ میں حصہ لے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ نیشن کپ ساؤتھ افریقہ میں شرکت کے لیے آج جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کپتان عمر بھٹہ کی قیادت میں کراچی سے ساوتھ افریقہ روانہ ہوئی۔
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کو حکومت سندھ کی جانب سے خصوصی سیکورٹی کے ساتھ ایرپورٹ روانہ کیا گیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم 28 نومبر کو ایف آئی ایچ نیشن کپ میں اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم ساوتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔
Advertisement
قومی ہاکی دستہ میں مینجر سعید خان، ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین، کوچ ایاز محمود شامل ہیں۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں کپتان عمر بھٹہ، اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ، عقیل احمد، ارباز احمد، اسامہ بشیر، احتشام اسلم اور مرتضیٰ یعقوب شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد سفیان خان، محمد عمران، ارشد لیاقت، حنان شاہد، ، افراز، رومان خان، رانا عبدالوحید، جنید منظور اور محمد شاہزیب خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے یہ ٹورنامنٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس ایونٹ میں بہترین کارکردگی ٹیم کے مستقبل پر اپنے اچھے اثرات مرتب کرے گی۔
Advertisement