ابوظبی میں (مواقف ) فیس یکم جولائی سے بحال ہوجائیگی

251

ابوظبی، 21 جون،2020 (وام)۔۔ ابوظبی میں محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر، آئی ٹی سی نے اعلان کیا ہے کہ عوامی پارکنگ پرفیس یکم جولائی 2020 کو صبح آٹھ بجے سے بحال ہوجائے گی۔ موجودہ بحران کے باعث یہ فیس 3 ماہ کیلئے معطل کی گئی تھی ۔

 

آئی ٹی سی عوامی سہولت کے لئے ایم موافق سروس پیش کر رہی ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پارکنگ کی فیس ادا کرسکتے ہیں۔ آئی ٹی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کی روشنی میں سینٹرعوام کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ ڈریب ایپ کے ذریعے الیکٹرانک ادائیگی کے طریقوں کااستعمال کریں یا اتصالات یا DU فون نمبروں سے 3009 پر ایس ایم ایس بھیجیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ٹیرف کے مطابق ایس ایم ایس کے چارجز وصول کئے جائیں گے۔ آئی ٹی سی کا کہنا ہے کہ نقدی یا ریچارج ایبل کارڈ کے ذریعے بھی مواقع فیس کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ادائیگی مشینوں کو استعمال کرنا بھی محفوظ ہے کیونکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر انکی صفائی کی جاتی ہے۔ موافق کے اوقات ہفتہ سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک ہیں ۔ پارکنگ کے مقامات کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پریمیم پارکنگ (نیلے اور سفید رنگ) کے فی گھنٹہ چارجز 3 درہم ہیں اور یہاں 4 گھنٹے تک پارکنگ کی جاسکتی ہے۔ سٹینڈرڈ پارکنگ (نیلے اور سیاہ رنگ) کی جگہ کے چارجز 2 درہم فی گھنٹہ یا 15 درہم فی یوم ہیں ۔ جمعہ کے روز، سرکاری تعطیل اور معذور افراد پرپارکنگ کی کوئی فیس لاگو نہیں ہوتی ہے۔ مساجد کے قریبی پارکنگ کے مقامات نماز کے وقت سے 45 منٹ تک پارکنگ فیس سے مستثنیٰ ہیں۔ رہائشی علاقوں میں پارکنگ کی جگہیں مختص شعبے میں رہائش پذیر پارکنگ اجازت نامہ رکھنے والوں کے لئے وقف ہی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }