فرانسیسی شائقین کیلئے بری خبر، پال پوگبا فیفا ورلڈکپ سے باہر

35

فرانسیسی فٹبال ٹیم  کے اہم رکن پال پوگبا فیفا ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  جووینٹس کے مڈفیلڈر پال پوگبا آئندہ ماہ قطر میں  شیڈول فیفا ورلڈکپ میں فرانس کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

دفاعی چیمپئن فرانس کے 29 سالہ کھلاڑی  پال پوگبا نے  مانچسٹر یونائیٹڈ سے دوبارہ  جووینٹس کو جوائن کرنے کے بعد سے اس سیزن میں سیری اے کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا ۔

Advertisement

آج صبح پوگبا کی ایجنٹ رافیلہ پیمینٹا   کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹورینو اور پٹسبرگ میں کل اور آج کے طبی جائزے کے بعد یہ بتانا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ پال پوگبا کو ابھی بھی اپنی سرجری سے صحت یاب ہونے  کے لیے وقت درکار ہے۔

پال پوگبا جولائی میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے  تھے اور ابتدائی طور پر فیفا ورلڈ کپ کے لیے فٹ ہونے کے لیے  فوری طور پر سرجری نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ورلڈ کپ میں فرانس کا پہلا میچ 22 نومبر کو آسٹریلیا سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }